شیخ نعیم قاسم نے فرانسیسی سفیر سے ملاقات میں رفیق حریری ٹربیونل کو سیاسی بنانے کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست ہی رفیق حریری قتل میں ملوث ہے۔ رفیق حریری کےقتل کو پانچ برس کا عرصہ گذررہا ہے لیکن ان کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے بین الاقوامی ٹربیونل نے صہیونی ریاست کے کردار پر کوئي تحقیقات نہيں کی ہیں۔ لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رفیق حریری ٹربیونل جھوٹے اور صہیونی ریاست کے ایجنٹ گواہوں کی بنیاد پر رفیق حریری کے حقیقی قاتلوں کی جانب سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔............/110
15 اکتوبر 2010 - 20:30
News ID: 209222
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ رفیق حریری ٹربیونل، رفیق حریری کے کیس میں صہیونی ریاست کے ملوث ہونے پرتوجہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے ٹربیونل کے اس رویے کی مذمت کی۔